دنیا کے امیر ترین کاروباری شخصیت اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ان کی کمپنی اپنے طویل المدتی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو اسپیس ایکس کی مالیت پوری زمین کی مجموعی مالیت سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔
ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف کے تبصرے کے جواب میں کہا “آپ یہ نہیں سمجھ رہے کہ اگر ہم اپنے مقاصد حاصل کر لیتے ہیں تو اسپیس ایکس کی مالیت باقی پوری زمین سے زیادہ ہوگی۔”
ان کا کہنا تھا کہ اسپیس ایکس کا بنیادی مقصد انسانوں کو زمین سے باہر مستقل آبادیاں قائم کرنے کے قابل بنانا ہے، جبکہ اس مقصد کے لیے کمپنی کا اسٹار شپ پروگرام مرکزی کردار ادا کرے گا، جسے مستقبل میں چاند اور مریخ تک انسانی مشنز کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔
مزید پڑھیں:سابق امیر قطر کا انتقال، پاکستان کا 1 روزہ قومی سوگ کا اعلان، پرچم سرنگوں رہے گا
ماہرین کے مطابق ایلون مسک کے اس بیان نے مالیاتی اور ٹیکنالوجی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خلائی معیشت مستقبل میں تیزی سے ترقی کرتی ہے تو اسپیس ایکس دنیا کی طاقتور ترین کمپنیوں میں شامل ہو سکتی ہے۔












اتوار 12 جولائی 2026 