جرمن وزارت خارجہ کا کہناہے جرمنی، ای یوپارٹنرز اور یوکرین کےخلاف سائبرحملے ناقابل قبول ہیں، روسی سائبرحملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گاْ/ فائل فوٹو
یورپی ممالک نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ای یو ممالک کے خلاف سائبر مہم چلا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین میں شامل ممالک نے روس پر سائبرحملوں (Cyber attacks)کا الزام کیا ہے جبکہ جرمنی نے یورپی ممالک کےالزام پر روسی سفیر کوطلب کرلیا ہے۔
جرمن وزارت خارجہ کا کہناہے جرمنی، ای یوپارٹنرز اور یوکرین کےخلاف سائبرحملے ناقابل قبول ہیں، روسی سائبرحملوں کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا جس میں مزید پابندیاں عائد کرنابھی شامل ہوسکتاہے۔
دوسری جانب یورپی یونین اور برطانیہ نے آج یورپ میں ہونے والے سائبر حملوں کے سلسلے میں روس کے خلاف مشترکہ طور پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم قطر پہنچ گئے، نوازشریف بھی ہمراہ، شاہی خاندان وعوام سےتعزیت
یورپی یونین نے 9 روسی شخصیات اور 4 ادروں پر پابندیاں عائد کیں جبکہ برطانیہ نے مزید24 افراد اور اداروں کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیاہے۔












پیر 13 جولائی 2026 


