عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں منگل کے روز سونے کی قیمتوں(Gold Rates) میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 56 ڈالر کمی کے بعد 4,017 ڈالر فی اونس پر آ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا 5,600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے کا ہو گیا۔
مزیدپڑھیں:کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4,801 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی، جب پیر کے روز فی تولہ سونا 3,800 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے کی سطح پر آ گیا تھا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ چاندی 50 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 289 روپے میں فروخت ہونے لگی۔












منگل 14 جولائی 2026 


