چین میں بارشیں اور سیلاب، نظام زندگی درہم برہم، درجنوں گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں

Calender Icon منگل 14 جولائی 2026

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی علاقوں میں طاقتور طوفان باوی کی وجہ سے آندھی کے ساتھ تیز بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکام کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ صوبے ژی جیانگ میں 20 لاکھ کے قریب لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ صوبے ہیبئی کے گاؤں کوانچینگ میں طوفان کے باعث تقریباً ایک ہزار 800 کے قریب افراد پھنس گئے اور سڑکوں پر پانی کی سطح 2 میٹر سے زائد بلند ہوگئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب سے درجنوں گاڑیاں بھی بہہ گئیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کا سکیورٹی فورسز و عوام پر حملہ، 1 اہلکار شہید

حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں 46 دریاؤں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ریکارڈ کی گئی ہے ، موسم کی خراب صورتحال کے باعث سیکڑوں پروازیں اور ٹرین سروسز منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کئی علاقوں میں اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔