فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے 2026ء فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد شائقین کے لیے ایک منفرد یادگاری منصوبہ متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت فائنل میں استعمال ہونے والی پچ کی گھاس کے ٹکڑے فروخت کیے جائیں گے۔
فیفا کے مطابق امریکا کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں فائنل میچ کے دوران استعمال ہونے والی پچ کی گھاس کو محفوظ کرکے محدود تعداد میں یادگاری اشیاء کے طور پر فروخت کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ماجد ستی قتل کیس، عدالت نے فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنا دی، جیل منتقل
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان یادگاری ٹکڑوں کی قیمت 450، 900، 1 ہزار 200 اور 3 ہزار امریکی ڈالرز مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہر ٹکڑا خصوصی ایکریلک کیس میں محفوظ ہوگا اور اس کے ساتھ اصلیت کا تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔فروخت کے لیے زیادہ سے زیادہ 2 ہزار 26 ٹکڑے دستیاب ہوں گے۔












منگل 14 جولائی 2026 


