اردن کے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم ایمن الصفدی نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو(Marco rubio) سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے اردن اور امریکا کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
مزیدپڑھیں:خلیج سے تیل، گیس و دیگر مصنوعات کی ترسیل میں امریکی فوج کا کردار اہم ہے: کرس رائٹ
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن کے شہر الازرق میں واقع موافق السلطي ایئربیس پر موجود امریکی تنصیبات کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔












بدھ 15 جولائی 2026 


