آبنائے ہرمز امریکا کی شرارتوں کے خاتمے تک بند رہے گی: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا اعلان

Calender Icon بدھ 15 جولائی 2026

ایران کی پاسدارانِ انقلاب(IRGC) نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکا کی شرارتوں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

آئی آر جی سی نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج نے خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کے بہانے ایرانی فوجی اڈوں پر حملے کیے تاکہ اپنی ناکامی اور بے بسی کو چھپا سکے۔

بیان کے مطابق کوئی بھی بحری جہاز ایرانی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے یا امریکی افواج کا ساتھ دینے کی ہمت نہیں کر سکا، اس لیے کسی جہاز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:آٹو پالیسی 2025-30 پر وزارتوں میں اختلاف برقرار، وزیراعظم سے رہنمائی لینے کا فیصلہ

ایران کے اردن میں امریکی فضائی اڈے پر ڈرون حملے

ایران کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے آپریشن صاعقہ کے آٹھویں مرحلے کے تحت خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی فوج نے دھماکا خیز ڈرونز کے ذریعے اردن کے الازرق فضائی اڈے پر موجود امریکی F-18 لڑاکا طیاروں کی پوزیشنز اور بڑے فوجی ساز و سامان کے ہینگرز کو دوسری مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔