لیاری میں سیاسی جماعت کے دفتر پرروسی ساختہ دستی بمکا حملہ، 3 افراد زخمی

Calender Icon بدھ 15 جولائی 2026

موٹرسائیکل سوار ایک ملزم کریکر پھینک کر فرار ہوئے، حملے میں روسی ساختہ دستی بم استعمال ہوا: پولیس حکام

کراچی کے علاقے لیاری پھول پتی لین میں زیر تعمیر عمارت میں واقع سیاسی جماعت کے دفتر پر کریکر حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہےکہ موٹرسائیکل سوار ایک ملزم کریکر پھینک کر فرار ہوا جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق حملے میں روسی ساختہ دستی بم استعمال ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے سول اسپتال میں کریکر حملے میں زخمی کارکنوں کی عیادت کی اور کہا کہ جماعت اسلامی لیاری کے دفتر پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ نے اسرائیل پر شام ولبنان سے افواج کی واپسی کیلئے دبائو بڑھا دیا

منعم ظفر کا کہنا تھا سندھ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔