کینیڈا کی مستقل رہائش صرف 14 روز میں؟ پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

Calender Icon جمعرات 16 جولائی 2026

کینیڈا نے پاکستانی ڈاکٹرز(Pakistani doctors) سمیت دنیا بھر کے ماہرین کے لیے مستقل رہائش کے حصول کا عمل انتہائی آسان کردیا ، اب رک پرمٹ اب صرف 14 روز میں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے اپنے ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے اور ملک بھر میں ڈاکٹروں کی شدید قلت کو دور کرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام اٹھایا۔

کینیڈین محکمہ امیگریشن نے پاکستانی ڈاکٹرز سمیت دنیا بھر کے غیر ملکی طبی ماہرین کے لیے مستقل رہائش کے حصول کا عمل انتہائی آسان اور تیز ترین کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

نئی تعارف کردہ پالیسی کے تحت اہلیت پر پورا اترنے والے ڈاکٹرز اب کینیڈا کی مستقل سکونت کے لیے 5 مختلف امیگریشن راستوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ان راستوں میں ایکسپریس انٹری کا جدید ترین نظام جبکہ کینیڈا کے مختلف صوبوں، علاقوں اور ریجنز کے نامزدگی پروگرامز شامل ہیں۔

ڈاکٹرز کو کینیڈا پہنچ کر جلد از جلد کام شروع کرنے میں مدد دینے کے لیے ایک غیر معمولی سہولت دی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:ٹیلی کام صارفین کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف

کینیڈا کے کسی بھی صوبے یا علاقے سے نامزد ہونے والے ڈاکٹرز کے ورک پرمٹ کی درخواست پر محض 14 دنوں کے اندر کارروائی مکمل کی جائے گی، تاکہ وہ اپنی مستقل رہائش کی درخواست پر عملدرآمد کے دوران ہی وہاں پریکٹس شروع کر سکیں۔

اس نئے اور آسان طریقہ کار کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ درخواست گزار ڈاکٹرز اپنی پی آر درخواست میں اپنے جیون ساتھی (شریکِ حیات) اور زیرِ کفالت بچوں کو بھی شامل کر سکتے ہیں، جس سے پورے خاندان کی کینیڈا منتقلی اب انتہائی آسان ہو گئی ہے۔

پاکستانی ڈاکٹرز جو کینیڈا میں اپنے شاندار کیریئر کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، وہ کینیڈین محکمہ امیگریشن کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر اس پروگرام کی اہلیت اور دیگر تفصیلات چیک کر سکتے ہیں۔