ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام

Calender Icon ہفتہ 18 جولائی 2026

ایران(Iran) کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام عائد کر دیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ واشنگٹن نے ایک اور سنگین جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے، اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا اپنی مبینہ طاقت کا مظاہرہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنا کر اور بے گناہ شہریوں کو قتل کرکے کر رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام

انہوں نے امریکی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر پر حملے بین الاقوامی قوانین اور جنگی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔