اسلام آباد: پاکستان سہ فریقی ٹونٹی کی سیریز میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے انکار کے بعد زمبابوے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کرلی۔ پاکستان میں کھیلے جانے والے سہ فریقی سیریز میں افغانستان کی جگہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم شرکت کریں گی زمبابوے نے نومبر میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے باضابطہ طور پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ سیریز 17 سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہے گی، جس میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی سیریز کا آغاز نومبر کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ سے ہوگا، جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اہم میچ 19 نومبر کو سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول ہے۔اس کے بعد سیریز کے باقی پانچ میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، جن میں فائنل بھی شامل ہے۔












ہفتہ 18 اکتوبر 2025 