اسلام آباد: پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے پکتیکا صوبے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انتہائی ٹارگٹڈ پریسشن سٹرائیکس کیں، جن میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج مارے گئے۔ یہ کارروائی 17 اکتوبر کی رات کو انجام دی گئی، جسے سکیورٹی حکام نے ایک اہم اور بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
سکیورٹی اداروں نے یہ کارروائی انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کی اور تمام قیاس آرائیاں جو شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتی ہیں، جھوٹی اور دہشت گردوں کی حمایت کے لیے پھیلائی گئی ہیں۔
سکیورٹی حکام کے مطابق گل بہادر گروپ پر سٹرائیکس میں مارے جانیوالے اہم خارجی سرغنوں میں فرمان عرف الکرامہ بھی شامل ہے اس کے علاوہ خارجی سرغنہ گلاب عرف دیوانہ ، خارجی رحمانی، خارجی عادل ، خارجی فضل الرحمان ،خارجی صدیق اللہ داوڑ، خارجی غازی مداخیل، خارجی مقرب اور خارجی قسمت اللہ ہلاک ہوئے ہیں ۔
یہ گروپ دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے
یہ کارروائی شمال وزیرستان کے کھادی علاقے میں 17 اکتوبر کو گل بہادر گروپ کے ایک گاڑی سے بم دھماکے (VBIED) کے حملے کے فوری بعد کی گئی، جس میں 3 خواتین، 2 بچے اور ایک جوان فوجی شہید جبکہ 6 دیگر زخمی ہوئے۔ حملہ آوروں نے فوجی کیمپ پر قبضے کی کوشش کی، لیکن پاکستانی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔












ہفتہ 18 اکتوبر 2025 