کراچی (karachi)کے درجنوں علاقوں میں آج 10 گھنٹے سے زائد دورانیہ کے لئے بجلی بند رہے گی۔
کے الیکترک نے بتایا ہے کہ کراچی کے درجنوں علاقوں میں 23 جولائی 2026 کو کے الیکٹرک کے ینٹیننس شٹ ڈاؤن کے باعث بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔ مینٹی نینس آپریشنز کے دوران پورے فیڈر کی بجلی بند کرنا پڑتی ہے۔
آج صبح سے شام تک جن بجلی بند رکھی جائے گی ان میں آباد بلڈرز، علی دولت، المہمل، المرتضیٰ، ایوبیہ کمرشل فیز 7 ایکسٹینشن، بوسے، بی آر آر مداربا، کیپیٹل ہاؤسنگ سوسائٹی، کراؤن گارڈن، داؤد کاٹن، ڈی ایچ اے گالف کلب شامل ہیں۔ ایمبیسی ولا، گلاس ٹاور، گرین لینڈ سٹی، گل بہار، ناظم آباد کالج، نور ہاؤسنگ، نارتھ بائی پاس، اولڈ گولیمار، پاسبان مسجد، پی این آر کالونی، کوئٹہ ٹاؤن، سلمان گارڈن، سی ویو، شاہ فیصل ٹاؤن، سپارکو، طلحہ کاٹیجز، توحید کالونی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
شیڈول کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی کی بندش صبح 7 بجے سے شروع ہوگی،بعض علاقوں میں بجلی 5 بجے بحال ہو جائے گی۔ بعض علاقوں میں بجلی صبح آٹح بجے بند کی جائے گی اور شام چھ بجے بحال کی جائے گی۔ اسی طرح کئی علاقوں میں بجلی شام سات بجے سے 8 بجے کے درمیان بحال ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی بندش کے دوران ضروری انتظامات مکمل کرلیں.













جمعرات 23 جولائی 2026 

