جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان (Maulana Fazlur Rehman) نے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم (Ameer-ul-Azeem) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امیر العظیم مرحوم کی وفات کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات قابلِ قدر ہیں اور ان کی ہمہ جہت خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
جے یو آئی سربراہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امیر العظیم مرحوم کی تمام خدمات اور عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
مزیدپڑھیں:مون سون بارشیں، صدر زرداری کی تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
مولانا فضل الرحمان نے امیر العظیم کے اہل خانہ، جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کی تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندان اور متعلقین کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم مرحوم کے اہل خانہ اور تمام متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔













جمعرات 23 جولائی 2026 

