مسلسل بارش(rain) کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچے سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ قصور کے نواحی علاقے ڈھنگ شاہ میں پیش آیا، جہاں رات بھر بارش کی وجہ مکان کی چھت گر گئی، جاں بحق ہونے والوں میں ایک 7 سالہ بچہ اور 60 سالہ بزرگ شخص شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ میں خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔













ہفتہ 25 جولائی 2026 

