آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن میں 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان، پہلے مرحلے کی پولنگ ہوگی

Calender Icon ہفتہ 25 جولائی 2026

حکومت آزاد جموں و کشمیر نے الیکشن کمیشن کی سفارش پر 27 جولائی بروز پیر میرپور ڈویژن(Mirpur Division) میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق تعطیل کا فیصلہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے پیش نظر کیا گیا ہے، جو 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں منعقد ہوگی۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے پولنگ کے روز ووٹروں کو سہولت فراہم کرنے اور انتخابی عمل کے پرامن و منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کو عام تعطیل کی سفارش کی تھی، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

مزیدپڑھیں:کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ عام تعطیل صرف میرپور ڈویژن کی حدود تک محدود ہوگی، جبکہ آزاد کشمیر کے دیگر ڈویژنز میں معمول کے مطابق سرکاری امور جاری رہیں گے۔

انتخابی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے پرامن، شفاف اور منصفانہ انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔