جسٹس بابر ستار کو سرکاری گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری

Calender Icon ہفتہ 25 جولائی 2026

پشاور ہائیکورٹ (Peshawar HighCourt)کے جج جسٹس بابر ستار کو اسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کا اسلام آباد میں سرکاری رہائش گاہ کا الاٹمنٹ منسوخ کیے جانے کا انکشاف ہوا۔

اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹس سامنے آ گیا، جس میں کہا گیا کہ اسٹیٹ آفس نے 3 جولائی کو جسٹس بابر ستار کے نام الاٹ سرکاری گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی تھی۔

مزیدپڑھیں:سپریم کورٹ نے نیب اپیلوں سے متعلق آئینی تنازع نمٹا دیا

رجسٹرار آفس نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ 30 روز کے اندر سرکاری رہائش گاہ خالی کریں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس بابر کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے پشاور ہائیکورٹ تبادلہ ہو چکا ہے، اس لیے وہ اسلام آباد میں سرکاری رہائش رکھنے کے اہل نہیں رہے۔

نوٹس مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری گھر کی منسوخی کا اطلاق 3 جولائی سے ہوگا، جبکہ جسٹس بابر ستار کو ایک ماہ کا نوٹس دیتے ہوئے مقررہ مدت میں رہائش گاہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔