کیا رنبیر کپور دھوم 4 میں نظر آنے والے ہیں؟ یوٹیوب پر انٹرویو

Calender Icon اتوار 26 جولائی 2026

نامور بھارتی اداکار رنبیر کپور نے فلم دھوم 4 کا حصہ بننے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ دورہ امریکا پر موجود رنبیر کپور نے ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ’دھوم 4‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے حوالے سے بات کی۔

انٹرویو کے دوران جب میزبان نے ان سے دھوم فرنچائز میں آنے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے واضح کہا، ’جی نہیں، میں اس وقت دھوم 4 نہیں کر رہا۔ اس وقت میری تمام تر توجہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پر ہے جو اگلے سال 24 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔‘

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ حیرت انگیز طور پر رنبیر کپور نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’اینمل‘ کے سیکوئل ’اینمل پارک‘ کا اپنے آئندہ پروجیکٹس میں کوئی ذکر نہیں کیا۔

رنبیر کپور کے ’دھوم‘ فرنچائز میں شامل ہونے کی افواہیں 2024 سے گردش کر رہی تھیں جب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آدتیہ چوپڑا رنبیر کو اس ایکشن فرنچائز کا نیا چہرہ بنانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کشمور یا کشمیر، حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت پر سیاسی ڈاکا نہیں ڈالنے دینگے، بلاول بھٹو

بعد ازاں ان کے نئے ہیئر اسٹائل اور وکی کوشل کی بھی فلم میں شمولیت کی خبروں نے ان افواہوں کو مزید ہوا دی تھی لیکن یش راج فلمز نے کبھی ان کی تصدیق نہیں کی تھی۔