پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ سنچری کے بغیر 33 اننگز مکمل کرلیں۔برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹروبا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ بابراعظم کے کیرئیر کو بطور کپتان 21 واں ٹیسٹ میچ ہے جب کہ مجموعی طور پر دائیں ہاتھ کے بیٹر کا یہ 63 واں ٹیسٹ میچ ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں دسواں نمبر رکھنے والے بابراعظم جنہوں نے اب تک 115 ٹیسٹ اننگز میں 9 سنچریاں بنائی ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں دسویں سنچری کیلئے ان کا انتظار اب صبر آزما بنتا جا رہا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی اولین سنچری 32 اننگز کے بعد اسکور کر نیوالے بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں آخری سنچری کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دسمبر 2022 میں 161 رنز کی شکل میں کھیلی تھی تاہم اس کے بعد سے دائیں ہاتھ کے بیٹر ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں:UAE کی ویسٹ بینک میں مساجد جلانے کی شدید مذمت، اسرائیلی حکومت ذمہ دار قرار
بابراعظم نے دسمبر 2022 کے بعد سے 42 ماہ کے عرصے میں 33 ٹیسٹ اننگز کھیلی ہیں۔ اس دوران بیٹنگ میں غیر مستقل مزاجی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ صرف 2 بار اس عرصے میں ایسی 2 اننگز کھیل کر گئے جس میں انہوں نے 100 سے زیادہ گیندیں کھیلیں جب کہ 33 اننگز میں وہ5 نصف سنچریوں کے ساتھ 863 رنز بناسکے ہیں۔













پیر 27 جولائی 2026 

