اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

Calender Icon پیر 27 جولائی 2026

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رہے گی۔ Birds

اسٹیٹ بینک نے 27 اپریل سے پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار رکھی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر، مختلف حلقوں میں انتخابی بے ضابطگیاں تشویشناک ہیں، پرویز اشرف

اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی مجموعی صورتحال، معاشی اشاریوں اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔