ویڈیو: اداکارہ صاحبہ، متھیرا ریمپ واک کے دوران گرنے سے بال بال بچ گئیں

Calender Icon بدھ 29 جولائی 2026

حال ہی میں ایک فیشن ایونٹ ‘ریمپ واک اسٹائل رن وے فیشن 2026کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی سینئر اداکارہ صاحبہ اور ٹی وی شو میزبان متھیرا نے ریمپ واک کی۔

ریمپ واک کے دوران دونوں شوبز شخصیات نے ڈیزائنرزکے دلکش اور خوبصورت لباس زیب تن کیے۔صاحبہ لال رنگ کے برائیڈل ڈریس میں سجیں تو متھیرا نے ہلکے رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔

تاہم سوشل میڈیا پر ان کے وائرل ہونےکی وجہ برائیڈل ملبوسات نہیں بلکہ اسٹیج پر ریمپ واک کے دوران لڑکھڑانے کی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ صاحبہ کو لڑکھڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ گرنے سے بچ گئیں۔

مزید پڑھیں:اوپن اے آئی ایجنٹ بے قابو؟ دوسری کمپنی کا اکاؤنٹ بھی ہیک کرلیا

سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں متھیرا کو پراعتماد انداز میں واک کرتے دیکھا گیا لیکن وہ ریمپ واک کےدوران گرتے گرتے بچیں۔