پاکستان کو این ایف سی تقسیم کے نظام پر نظرثانی کی اشد ضرورت ہے: یو این ڈی پی

Calender Icon جمعرات 30 جولائی 2026

اسلام آباد: اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو ترقیاتی پالیسیوں اور ان پر نچلی سطح تک مؤثر عملدرآمد کے درمیان گہرے خلا کا سامنا ہے۔

وزارتِ منصوبہ بندی میں “ایک قوم کا تبدیلی کا موڑ: پاکستان کی آبادی اور ترقی” کے عنوان سے منعقدہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اور ڈویلپمنٹ ایڈووکیٹ پاکستان کے 50 ویں شمارے کی تقریب کی رونمائی ہوئی۔

اس موقع پر اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو ترقیاتی پالیسیوں اور ان پر نچلی سطح تک مؤثر عملدرآمد کے درمیان گہرے خلا کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور، اٹارنی جنرل کے گھر چھاپےکا معاملہ، ایس پی کینٹ معطل، انکوائری شروع

وسائل کی صوبوں میں تقسیم کے موجودہ نظام پر نظرثانی کی ضرورت ہے تاکہ صرف آبادی کو بنیاد بنانے کے بجائے ترقیاتی کارکردگی اور دیگر عوامل کو بھی اہمیت دی جا سکے۔