پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فہد شیخ نے سینئر اداکار سید محمد احمد کا مذاق بنانے پر ان سے معافی مانگ لی۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر سید محمد احمد نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سیٹ پر سر پر بال نہ ہونے کا مذاق اڑانے پر جونئیر اداکار کا نام لیے بغیر گفتگو گی۔
سید محمد احمد کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی جس پر شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے سینئر اداکار کا ساتھ دیتے ہوئے مذاق اڑانے والے اداکار سے پبلک کے سامنے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:بلوچستان، ضلع تربت سے 6 افراد کی گولیاں لگی ناقابل شناخت لاشیں برآمد
اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جونیئر آرٹسٹ کا نام سامنے لانے کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد مذاق اڑانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔













جمعرات 30 جولائی 2026 

