حال ہی میں طلبہ کی تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی جانب سے نئی دہلی میں پیپر لیک کے معاملے پر شدید احتجاج کیا گیا، جس دوران طالب علموں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی تاہم تنظیم کے شدید احتجاج کے سبب بھارت کے وزیر تعلیم کو مستعفی ہونا پڑا۔
اس حوالے سے اداکارہ کنگنا نے احتجاج کے دوران استعمال ہونے والی زبان، پلے کارڈز اور سوشل میڈیا ریلز پر شدید تنقید کی ہے۔
کنگنا نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی ایک ہی جگہ اتنی بدصورتی نہیں دیکھی، جنریشن زی (Gen Z) کے مظاہروں کی یہ ریلز کو دیکھ کر متلی ہوتی ہے، ان کے بات کرنے کا انداز اور جس قسم کی زبان وہ استعمال کر رہے ہیں، میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی ویڈیو کو بیک وقت اتنا ناگوار اور اتنا بھونڈا نہیں دیکھا۔
کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی جنریشن کو گٹر جنریشن قرار دیدیا۔اس کے بعد بی جے کے رکنِ پارلیمنٹ نے مظاہرین کی تربیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آخر انہیں جنم کون دے رہا ہے اور ان کی پرورش کون کر رہا ہے؟
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بھارت خوبصورت لوگوں کا مسکن ہے، آپ خود کو کاکروچ کہتے ہیں اور دکھتے یا برتاؤ بھی بالکل ویسا ہی کرتے ہیں، اس میں کوئی تضاد یا انوکھا موازنہ نہیں ہے، بلکہ یہ محض دنیا کو اپنی غلاظت، کوڑے کرکٹ اور بدصورتی کا سامنا کروانا ہے، ان ویڈیوز کو دیکھ کر شدید ذہنی کوفت کا شکار ہوئی ہوں، مجھے اب کچھ سکون اورڈیجیٹل ڈیٹوکس (یعنی ڈیجیٹل دنیا سے دوری) کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:ساہیوال/ اوکاڑہ، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بھارتی ‘‘ را‘‘ کے 2 ایجنٹ گرفتار
کنگنا نے مزید لکھا کہ میں انہیں جنریشن گٹر (Generation Gutter) کہتی ہوں، ان میں سے کچھ کے پاس نظام کو دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، وہ پڑھائی لکھائی میں اچھے نہیں ہیں، وہ اتنے بدصورت اور بدکردار ہیں کہ گھر سنبھالنے کے بھی قابل نہیں۔













جمعہ 31 جولائی 2026 

