بھارتی اداکارہ اورگلوکارہ شہناز گل نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئےکہا ہے کہ محبت، جذبات اور کہانی کے انداز کے اعتبار سے پاکستانی ڈراموں کی اپنی الگ پہچان ہے۔
ایک گفتگو کےدوران شہنازگل نے اپنےپسندیدہ پاکستانی فنکاروں میں ہانیہ عامر، بلال عباس خان اور فہد مصطفیٰ کا نام لیا اور ان کی اداکاری کو سراہا۔
شہناز گل کاکہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں،کرداروں کےدرمیان کیمسٹری اورجذبات کی عکاسی انہیں دیگر ڈراموں سےمنفرد بناتی ہے۔
انہوں نےکہاکہ یہاں محبت کوجسمانی قربت کےبجائے احساسات،اپنائیت اور جذبات کے ذریعے خوبصورتی سے پیش کیا جاتا ہے،یہی انداز پاکستانی ڈراموں کو خاص اور دلکش بناتا ہے۔
مزید پڑھیں:لیسکوریکوری 101 فیصد، لائن لاسزمیں تاریخی کمی، خسارہ 21 ارب رہ گیا، اویس لغاری
پاکستانی ڈراموں میں محبت کے اظہار کے لیےکرداروں کا ایک دوسرے کو چھونا بھی ضروری نہیں ہوتا، بلکہ بغیر جسمانی قربت کے محبت اور اپنائیت کا اظہار ایک الگ ہی کشش رکھتا ہے۔













جمعہ 31 جولائی 2026 

