اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، بحیرہ احمر اور باب المندب پیشرفت پر گفتگو

Calender Icon جمعہ 31 جولائی 2026

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ملائیشین وزیرخارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفونک رابطے ہوئے جس دوران دوطرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں رہنماؤں کی بحیرہ احمراورباب المندب میں ہونےوالی حالیہ پیشرفت پر بھی گفتگو ہوئی۔ فلسطین کی سنگین صورتحال پرعرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا گیا۔ دونوں وزرائےخارجہ نے موجودہ صورتحال میں قریبی رابطےمیں رہنے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے بھی علاقائی اوربین الاقوامی پیشرفت پر گفتگو کی۔ فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتا، 4 لاشیں مل گئیں، سرچ آپریشن جاری

اسحاق ڈار نے ملائیشیا میں آئندہ ریاستی انتخابات کے حوالے سے حکومت اور عوام کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملائیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔