اسلام آباد، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری صاحب کے دوسرے برخوردار کہہ رہے ہیں کہ یہ سسٹم ختم ہو چکا ہے اور اب آگے چلنے کے قابل نہیں رہا، حالانکہ اسی سسٹم میں انہوں نے ساڑھے تین سال میں30 سال کا سفر طے کیا۔
انتخابی مہم میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ “او بھئی، اسی سسٹم میں تم کہاں سے چلے ہو اور کہاں پہنچے ہو، اب تمہیں پتہ چلا ہے کہ یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔
اب تمہیں اس سسٹم کی خبر ہو رہی ہے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے۔” انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پارلیمانی جمہوری نظام قائداعظم نے ملک کو دیا اور یہ نظام عوام کی سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں قائم ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں:وفاقی حکومت کیخلاف مشترکہ تحریک چلانے کیلئے تحریک انصاف کے جے یوآئی ف سے رابطے
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ انتظامی یونٹوں سے متعلق بات کرنا الگ معاملہ ہے، تاہم پارلیمانی جمہوری نظام پر سوال اٹھانا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات آئینی اور جمہوری طریقہ کار کے تحت ہی آگے بڑھنے چاہییں اور ملکی نظام کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔













ہفتہ 1 اگست 2026 

