وفاق، وزیراعظم میڈیکل پالیسی کے تحت بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

Calender Icon ہفتہ 1 اگست 2026

وفاقی حکومت نے وزیراعظم میڈیکل پالیسی کے تحت کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ذیلی محکموں کو 30 دن کے اندر عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ پالیسی کے تحت ملازمین کی ون ٹائم ریگولرائزیشن کی منظوری دیدی گئی ہے۔

کنٹریکٹ پر خدمات انجام دینے والے اہل ملازمین کو مستقل کیا جائے گا، صرف مقررہ شرائط پوری کرنے والے اور منظور شدہ اسامیوں پر تعینات ملازمین مستفید ہوں گے۔

اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق فیصلہ آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت مساوی سلوک کے اصول کے مطابق کیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، منسلک محکموں اور ماتحت دفاتر کو مراسلہ جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں:عرفان صادق تارڑ کو پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات کردیا گیا

جاری آفس میمورنڈم کے تحت ریگولرائزیشن کا عمل شروع ہو گا۔ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو 30 روز میں عملدرآمد اور تعمیل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔