فیصل آباد، بینک سے 5 کروڑ 33 لاکھ مالیت کا اصلی سونا غائب، جعلی کس نے رکھا؟

Calender Icon اتوار 2 اگست 2026

 فیصل آباد میں ایف آئی اے نے بینک سے سونا غائب کرنے اور جعلی سونے کے عوض قرضہ دے کر 5 کروڑ 33 لاکھ کے مبینہ فراڈ کے الزام میں بینک کے کیشئر اور منظور شدہ سنار کو گرفتار کر کے 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے.

ایف آئی اے کے مطابق بینک ماموں کانجن کی گولڈ فنانس اسکیم میں 5 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد کے مبینہ فراڈ کا انکشاف ہوا ہے بینک کی جانچ پڑتال کے دوران 17 تھیلے سونا غائب جبکہ متعدد کیسز میں جعلی اور کم وزن سونا سامنے آیا۔

مزید پڑھیں:عوامی ٹیکس پر چلنے والے ادارے کہتے ہیں کہ ہم ریاست ہیں، علیمہ خان

تحقیقات میں 107 گولڈ لون اکاؤنٹس متاثر ہونے کا انکشاف ہوا، جس سے بینک کو 5 کروڑ 33 لاکھ 62 ہزار روپے سے زائد کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے مقدمہ سنار طاہر محمود، کیشئر محمد ارشد اور عبدالرزاق کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ایف آئی اے کے مطابق دیگر افراد کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا.