میانوالی: کھیلنے کی غرض سے گاڑی میں گھسنے والے 4 بچے دم گھٹنے سے جاں بحق

Calender Icon پیر 3 اگست 2026

میانوالی(Mianwali) میں تین بچیاں اور ایک بچہ کار میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ میانوالی کے علاقے کھگلانوالہ میں گزشتہ شام پیش آیا۔

پولیس نے کہا کہ بچےکھیلتے ہوئےکار میں داخل ہوئے اورکارکا دروازہ لاک ہوگیا جس کے بعد بچوں کا دم گھٹ گیا۔

مزیدپڑھیں:کشمیری عوام نے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے حق میں فیصلہ دیا ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

پولیس کاکہنا ہےکہ بچوں کی لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی دیگر پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔