آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔اوگرا ذرائع کے مطابق 5 اگست کےلیے پیٹرول 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے7 پیسےفی لیٹر کم ہونےکا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر تک آنےکی ورکنگ مکمل کرلی گئی، ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے بعد 385 روپے 86 پیسےفی لیٹرپر آنےکا تخمینہ ہے۔
مزید پڑھیں:صوبے بنانا اتنا آسان نہیں، ملکی حالات سے توجہ ہٹانے کا شوشہ ہے: فضل الرحمان
یاد رہے کہ حکومت نےگزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے کمی کی گئی تھی۔













منگل 4 اگست 2026 

