راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں مون سون سیزن کے دوران ممکنہ آفات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فیلڈ مارشل کو نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی آپریشنل صلاحیتوں، نگرانی کے نظام اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انفرااسٹرکچر کے تحفظ، مؤثر ادارہ جاتی رابطہ کاری اور بروقت ردعمل کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ انسانی جانوں اور اہم قومی انفرااسٹرکچر کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں نقصانات کو کم سے کم رکھا جا سکے۔
مزید پڑھیں:
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج قدرتی آفات کے دوران ریلیف، ریسکیو اور بحالی کی سرگرمیوں میں سول اداروں کی ہر ممکن معاونت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔













بدھ 5 اگست 2026 

