پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب،’گو اے آئی ہب’ کا با ضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے ۔’گو اے آئی ہب’ مصنوعی ذہانت، ڈیٹا انفراسٹرکچر اور ہنرمند افرادی قوت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا- پاکستان اور سعودی عرب کے اشتراک سے ‘گو اے آئی ہب’ کا با ضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ یہ منصوبہ مصنوعی ذہانت، ڈیٹا انفراسٹرکچر اور ہنرمند افرادی قوت کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے۔اس منصوبے کا مقصد پاکستانی فری لانسرز کو سعودی عرب اور عالمی منڈیوں تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی مہارتوں کو بہتر انداز میں پیش کر سکیں۔’گو اے آئی ہب’ کا قیام پاکستان کے ڈیجیٹل نیشن ویژن سے ہم آہنگ ہے، جو ملک کو ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی طرف لے جانے کی کوششوں کا حصہ ہے-اس منصوبے میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل نے کلیدی کردار ادا کیا، جس کی حکمت عملی سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور شروع ہو رہا ہے۔یہ اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل نیشن ویژن سے ہم آہنگ اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے ۔
پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب،’گو اے آئی ہب’ کا با ضابطہ افتتاح
پیر 20 اکتوبر 2025












