بولان؛ نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکار شہید

Calender Icon جمعہ 7 اگست 2026

بولان کے علاقے دوسہ کراس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بلوچستان(Balochistan) پولیس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بالاناڑی نیشنل ہائی وے پر واقع دوسہ کراس چوکی پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دورانِ ڈیوٹی اپنے فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکار حافظ عبدالرشید ابڑو جامِ شہادت نوش کرگئے۔

مزیدپڑھیں:چین کے صوبہ سیچوان میں 5.2 شدت کا زلزلہ

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ شہید اہلکار کی میت ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کر دی گئی۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔