لاہور میں مزید بارش ہوگی یا نہیں، نئی پیشگوئی کر دی گئی

Calender Icon جمعہ 7 اگست 2026

لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا کمزور سسٹم موجود ہے جس کے زیر اثر لاہور میں آج صبح سویرے ہلکی بارش(rain) سے موسم قدرے خوش گوار ہوگیا۔
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہے گا جبکہ دوپہر کے وقت کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اگست کی رات آنے والا نیا سسٹم لاہور سمیت پنجاب بھر میں مزید بارشیں برسائے گا۔

مزیدپڑھیں:یوگنڈا فٹبال ٹیم کے کپتان ڈکیتی مزاحمت کے دوران تشدد سے ہلاک

لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل رات آنے والے نئے سسٹم کے تحت مزید دو سے تین روز بارشوں کا امکان ہے۔