تھانہ چونترہ کے علاقے سہال میں ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص قتل اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مقتول کے بھائی اور سابق کونسلر محمد ثقلین کی مدعیت میں ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز، ان کے بھائیوں اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمہ میں قتل، اقدام قتل اور اعانت جرم سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں وسیم اعجاز، علی عمران، رمان عمران، وحید اور دس سے پندرہ دیگر مسلح افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے ۔۔۔
سہال میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، دو افراد زخمی
پیر 20 اکتوبر 2025












