معروف اداکار علی رضا کے والد جہان فانی سے کوچ کرگئے

Calender Icon اتوار 9 اگست 2026

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار علی رضا(Ali Raza) کے والد انتقال کرگئے۔
علی رضا نے اپنے والد کے انتقال کی خبر مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام کی اسٹوری کے ذریعے شیئر کی۔
معروف اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بےشک ہم نے اللہ ہی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

مزیدپڑھیں:خصوصی الاؤنس 10 ہزار اور پنشن میں بھی اضافہ! کن سرکاری ملازمین کو ملے گا؟

  انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے مزید بتایا کہ ان کے والد کا اچانک انتقال ہوگیا ہے، اس کے ساتھ ہی اداکار نے والد کی مغفرت کیلئے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔

 علی رضا کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں اورشوبزشخصیات کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔