سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں: اسماعیل بقائی

Calender Icon پیر 10 اگست 2026

خلیجی ممالک کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے امریکاکو اپنی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینا چاہیے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے سعودیہ، ترکیے اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں عدم سلامتی کا سبب امریکا ہے، خلیجی ممالک کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے امریکاکو اپنی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہ ہو تو آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے، عمان کےساتھ معاہدہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کا ضامن نہیں، آبنائے ہرمز کے معاملے پر عمان کے ساتھ معاہدے میں امریکا شامل نہیں ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا امریکا کے ساتھ فی الحال مذاکرات نہیں ہو رہے، ثالثوں کے ذریعے امریکا کےساتھ پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں، عبوری معاہدےکی خلاف ورزیاں جاری رہنے تک امریکا کے ساتھ بات چیت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:وجاہت غوری انٹرنیشنل ڈپلومیٹس کے سفیر مقرر

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مابین دفاعی معاہدہ ایران کے لیے خطرہ نہیں ہے۔