پاکستان سپر لیگ(Pakistan Super League) کے 12ویں ایڈیشن کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی انتظامیہ نے ٹائٹل اسپانسر کے ساتھ اہم ملاقات کی جس میں گزشتہ سیزن کی کامیابیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ ایڈیشن کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کراچی میں ہونے والی اس ملاقات کو پی ایس ایل 11 کے کامیاب انعقاد کے بعد اگلے ایڈیشن کی منصوبہ بندی کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں 2026 کے سیزن سے حاصل ہونے والے تجربات اور کامیاب پہلوؤں پر گفتگو کی گئی جبکہ پی ایس ایل 12 کو مزید بہتر اور کامیاب بنانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
پی ایس ایل انتظامیہ نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کا سفر اب شروع ہوچکا ہے اور آنے والے ایڈیشن کے لیے منصوبہ بندی کا عمل جاری ہے۔
𝗧𝗵𝗲 𝗷𝗼𝘂𝗿𝗻𝗲𝘆 𝘁𝗼 𝗛𝗕𝗟 𝗣𝗦𝗟 𝟭𝟮 𝗯𝗲𝗴𝗶𝗻𝘀 𝗻𝗼𝘄.
A productive debrief with the Title Sponsor of #HBLPSL11 in Karachi, reflecting on a successful 2026 season and discussing plans for the upcoming #HBLPSL12.#HBLPSL pic.twitter.com/4HluDLQH4V
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) August 18, 2026













منگل 18 اگست 2026 

