پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری کمی کا حکم

Calender Icon جمعہ 21 اگست 2026

سندھ حکومت (Sindh Government)نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری کمی کا حکم دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ ڈیزل 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کا فائدہ مسافروں کو منتقل کیا جائے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے بسوں، منی بسوں، کوچز، وینز سمیت پبلک سروس ویکلز کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام گاڑیوں، بس اڈوں پر نئے کرایوں کی فہرست نمایاں آویزاں کی جائیں۔

علاوہ ازیں ٹرانسپورٹ حکام کو روزانہ کی بنیاد پر روڈ چیکنگ، گاڑیوں کی جانچ کا بھی حکم دیا گیا ہے اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:روزانہ میٹھے مشروبات کا استعمال معدے کے کینسر کا خطرہ دگنا کر دیتا ہے

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر جرمانے، روٹ پرمٹ معطلی، فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ کی کارروائی ہوگی۔

متعلقہ حکام کو روزانہ عملدرآمد رپورٹ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کو جمع کروانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہائی اسپیڈ ڈیزل 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔