پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 7 نومبر کو مدمقابل ہوں گی

Calender Icon بدھ 22 اکتوبر 2025

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 7 نومبر کو مد مقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کا ٹاکرا ہانگ کانگ سپر سکسز میں ہوگا۔

ہانگ کانگ سکسز میں 12 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان، بھارت اور کویت گروپ سی میں شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ عباس آفریدی کی قیادت میں ہانگ کانگ سکسز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ستمبر میں ایشیا کپ میں 3 مرتبہ مدمقابل آئی تھیں۔