مکہ مکرمہ میں گرد و غبار کے طوفان نے فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

Calender Icon جمعہ 28 اگست 2026

مکہ مکرمہ(Makkah) میں گرد و غبار کے طوفان نے فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حرمِ مکی اور جبلِ نور کے اطراف بھی مٹی اور گرد کے بادل چھا گئے۔

تیز ہواؤں کے باعث فضا گرد آلود ہوگئی جبکہ جبلِ نور اور غارِ حرا کے اطراف کے مناظر بھی گرد و غبار کے باعث دھندلے دکھائی دیئے۔

مزیدپڑھیں:بیگم کے سامنے ہمیشہ غلطی مان لو، ورنہ بیلن چل جائے گا: امیتابھ بچن

موسمی صورتحال کے پیشِ نظر زائرین اور شہریوں کو احتیاط برتنے اور موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔