لاہور: جماعت اسلامی کا نامور مرحوم شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب جالب کے معاشی حالات سے مجبور ہوکر گھر سے کھانا بنا کر فروخت کرنے اور اسے حکومتی اہلکاروں کی جانب سے روکنے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
پنجاب حکومت کی اس بے حسی پر اپنے ایک بیان میںامیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس بیٹی کا ایک ڈھابہ آپ کو تنگ کررہا ہے لیکن آپ خود جو ناجائز طریقے سے اتنا بڑا ڈھابہ لگا کر وزیراعلیٰ ہاؤس میں بیٹھی ہوئی ہیں۔
حبیب جالب کی صاحبزادی معاشی حالات سے مجبور ہو کر ریڑھی لگانے پر مجبور ، ویڈیو وائرل
آپ نے سیاست کو انکروچ کیا ہوا ہے، فارم 47 پر آپ بیٹھ گئے ہیں تو وہ کونسی پیرافورس ہوگی جو اٹھا کر آپ کو پھینک دے۔
انہون نےمزید کہا کہ شہباز شریف صاحب تو حبیب جالب کی نظمیں جلوسوں میں پڑھ کر مائک توڑتے رہے ہیں اور انہی کی بیٹی کے ساتھ ان کی بھتیجی یہ سلوک کررہی ہے تو سوچیں کتنے بڑے ظلم کا یہ اظہار کررہے ہیں۔













جمعہ 28 اگست 2026 

