راکھی ساونت کی عمرہ ادائیگی کے بعد جائے نماز تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل

Calender Icon پیر 31 اگست 2026

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت(rakhi sawant) نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

راکھی ساونت نے عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ میں لوگوں میں جائے نماز بھی تقسیم کیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہیں جائے نماز خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:قدرتی آفات میں پھنسے افراد تک ادویات پہنچانے کیلئے خاص کاکروچ تیار

ویڈیو میں راکھی ساونت نے بتایا کہ میں اس وقت مکہ مکرمہ میں موجود ہوں اور نیپال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اللہ تعالیٰ سے دعا بھی مانگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 100 سے زائد جائے نماز لوگوں میں تقسیم کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kishan Panday (@kisan_pandey123456)


راکھی ساونت کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے انہیں عمرے کی مبارکباد دی اور ان کے اس عمل کو سراہا۔