مسقط ،خلیجی سلطنت عمان کی حکومت نے 60 سال سے زائد عمر کے غیر ملکی کارکنوں کے لیے نئے ورک پرمٹ کے اجراء اور موجودہ پرمٹس کی تجدید کا عمل مکمل طور پر روک دیا ہے۔
اس فیصلے نے چار سال قبل متعارف کرائی گئی پالیسی کو یکسر تبدیل کردیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران عمان کی کمپنیوں اور مالکان کی جانب سے 60 سال سے زائد عمر کے غیر ملکی ملازمین کے ورک پرمٹ کی تجدید کے لیے جمع کرائی گئی ۔
متعدد درخواستوں کو وزاتِ محنت کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے، حکومتی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ فی الوقت 60 سال سے زائد عمر کے تارکینِ وطن کو نیا ورک پرمٹ جاری نہیں کیا جا رہا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ نیا اقدام جنوری 2022ء میں نافذ کی جانے والی اس پالیسی کی منسوخی کو ظاہر کرتا ہے جس کے تحت 60 سال سے زائد عمر کے تجربہ کار اور ماہر غیر ملکی ورکرز کو عمان کے نجی شعبے میں کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔
اس وقت عمانی وزارتِ محنت کا مؤقف تھا کہ کمپنیوں کو ان کی ضرورت کے مطابق اور عمانی شہریوں کے لیے مخصوص نہ ہونے والی ملازمتوں پر تجربہ کار غیر ملکی کارکنان کو برقرار رکھنے کی سہولت ملنی چاہیے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے وسط مدتی انتخابات پر اثرات سے ریپبلکنز پریشان: امریکہ
تاہم اب اس اچانک تبدیلی اور پرمٹس کی عدم تجدید کی وجہ سے عمان میں طویل عرصے سے مقیم اور 60 سال کی عمر عبور کرنے والے ہزاروں غیر ملکی ورکرز کے روزگار اور رہائشی سٹیٹس یعنی اقامے کے مستقبل پر شدید غیر یقینی کے بادل چھا گئے ہیں۔













پیر 31 اگست 2026 

