ہنگو:اسپتال کی تعمیر کا تنازع ، 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد قتل

Calender Icon منگل 1 ستمبر 2026

ہنگو : اسپتال کی تعمیر کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈی پی او ہنگو طارق حبیب کے مطابق واقعہ ہنگو میں تھانہ ٹل کی حدود میں علاقہ چھپری وزیران میں پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق کے دو افراد جبکہ دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا، دوسرے فریق سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سابق تحصیل ناظم پیاؤ زار بھی شامل ہیں۔

ڈی پی او نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں چھپری وزیران میں بی ایچ یو اسپتال منصوبے کی جگہ پر تنازع تھا۔ دونوں گروپ چاہتے تھے کہ بنیادی مرکز صحت کی تعمیر ان کے علاقے میں ہو۔

مزید پڑھیں:‘مضحکہ خیز فیصلہ ہے’، ٹیم کی ‘میجر سرجری’ پر پی سی بی تنقید کی زد میں

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔