لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں ہنرمند پروگرام سمیت مختلف تربیتی منصوبوں کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چند ماہ میں 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں کی ٹریننگ کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا گیا ہے جبکہ 75 ہزار سے زائد ہنرمند نوجوان برسرِروزگار ہو گئے ہیں۔
ٹیویٹا اداروں سے ٹریننگ حاصل کرنے والے ساڑھے 27 ہزار سے زائد نوجوان برسرِروزگار ہو گئے۔
پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل سے 45 ہزار اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے تربیت یافتہ 1428 نوجوانوں کو نوکریاں مل گئیں۔
گارمنٹ سٹی سے ٹریننگ حاصل کرنے والی 350 طالبات برسرِروزگار ہوئیں جبکہ 510 نوجوانوں کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے اور 980 کی ٹریننگ جاری ہے۔ مزید 960 کو ٹریننگ دی جائے گی۔
پہچان سکل ڈویلپمنٹ پروگرام فار ٹرانس جینڈرز کے تحت 450 ٹرانس جینڈرز کو نوکریاں مل گئیں۔ کل 11 ہزار ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ مکمل، 470 برسرِروزگار اور 1300 نئے بیچ کی ٹریننگ شروع۔ انہیں مشینیں اور آلات بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت 1 لاکھ 12 ہزار نوجوانوں کی ٹریننگ ہو رہی ہے جبکہ 15 ہزار انٹرنیشنل اداروں میں روزگار حاصل کر چکے ہیں۔
کنسٹرکشن لیب پروجیکٹ کے تحت پنجاب میں پہلی بار تعمیراتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 24 کنسٹرکشن لیب قائم کیے گئے۔ 830 نوجوانوں کی ٹریننگ مکمل، 1178 کی جاری اور 975 نئے شامل ہوئے۔ بہاولپور، ملتان، بھکر، میانوالی سمیت شہروں میں 2450 نوجوانوں کو جدید کنسٹرکشن ٹریننگ دی جائے گی۔
ہاسپیٹلٹی ٹریننگ میں 96 نوجوانوں کی ٹریننگ مکمل، 96 کی جاری اور 100 مزید شامل ہوں گے۔ اگلے مرحلے میں راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں آغاز ہوگا۔
ایمپاورنگ رورل وومن تھرو آئی ٹی پروگرام میں 3 ہزار دیہی خواتین کی آئی ٹی ٹریننگ کے لیے 1 ارب روپے مختص۔ پہلے مرحلے میں بہاولپور، سرگودھا، گجرانوالہ، لودھراں اور فیصل آباد کی دیہی خواتین شامل ہوں گی۔ یکم اپریل 2026 تک 2100 سے زائد خواتین کی ٹریننگ کا ہدف ہے۔
پنجاب بھر میں 2158 ٹریننگ لیب کی اپ گریڈیشن، 28,140 طلبہ مستفید ہوں گے۔ ٹیکنیکل ٹریننگ میں گزشتہ 5 سال کی نسبت 21% اضافہ۔ 2025-26 میں 2,01,485 نوجوانوں کی ٹریننگ کا ہدف۔ رواں سال 15,531 لوکل اور 4,230 انٹرنیشنل ٹریننگ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ “نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔ ہنرمند پروگرام سے لاکھوں نوجوان خود مختار ہو رہے ہیں اور پنجاب کی معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں۔”












بدھ 22 اکتوبر 2025 