بھارت نے ایک بار پھر ایشیا کپ کی ٹرافی مانگ لی، محسن نقوی سے وصول کرنے سے انکار

Calender Icon بدھ 22 اکتوبر 2025

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی واپس مانگ لی ہے۔ اے سی سی نے بھارت کو 10 نومبر کو تقریب میں ٹرافی وصول کرنے کی پیشکش کی تھی مگر بھارت نے محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی بورڈ کے سیکرٹری دیواجیت سیکیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہم ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو خط لکھ چکے ہیں کہ ٹرافی براہ راست بھارت بھیج دیں۔ محسن نقوی سے ٹرافی نہیں لیں گے۔”

انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ “اگر ٹرافی نہ ملی تو ہم آئی سی سی میں یہ معاملہ اٹھائیں گے۔”