امریکا جب چاہے ایران پر دوبارہ حملہ کرسکتا ہے، ٹرمپ کی نئی دھمکی

Calender Icon جمعرات 3 ستمبر 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) نے ایران کے خلاف ایک اور فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جب چاہے ایران پر دوبارہ حملہ کرسکتا ہے اور نئی کارروائی طویل نہیں ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ رات ایران پر کیا گیا حملہ انتہائی شدید تھا، جبکہ امریکا ضرورت پڑنے پر دوبارہ کارروائی کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں اور امریکا ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔

مزیدپڑھیں:نصیرآباد میں گیس کمپریسر پھٹنے سے 3 بچے اور ماں جاں بحق

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت جاری ہے اور روزانہ لاکھوں بیرل تیل اس اہم عالمی آبی گزرگاہ سے منتقل ہو رہا ہے۔

امریکی صدر کے تازہ بیان کے بعد خطے میں جاری کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے ممکنہ ردعمل پر بھی عالمی نظریں مرکوز ہیں۔