مہنگائی (Inflation)کے مسلسل دباؤ کے باعث شہریوں کیلئے سستی پروٹین بھی مہنگی ہوگئی۔
مرغی کے سرکاری نرخوں اور اوپن مارکیٹ کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آگیا ہے۔
سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت 333 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں زندہ برائلر 399 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے،اسی طرح برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 483 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ بازار میں یہی گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔
مزیدپڑھیں:گلگت بلتستان میں بادل پھٹنے سے سیلاب، شاہراہ قراقرم سمیت متعدد سڑکیں بند
سرکاری نرخ نامے میں فارمی انڈوں کی قیمت 241 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں انڈے بھی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر 260 روپے فی درجن فروخت ہورہے ہیں۔













اتوار 6 ستمبر 2026 

